پاکستان کا ایک ایسا پرائیویٹ ادارہ جو فوج سے بھی زیادہ طاقتور ہے

‏عام طور پر فوج کو پاکستان کا طاقتور ادارہ کہا جاتا ہے مگر آپ یہ سن کر حیران ہونگے کہ ایک اکیلا شخص فوج سے بھی بڑھ کر ملک کی طاقتور ترین ہستی ہے اور وہ ہے بحریہ ٹاون کا مالک ملک ریاض اس کے ادارے میں بڑے بڑے جرنیل ملازمت کرتے ہیں اور یہ لوگ ملک ریاض کے ذاتی ملازم ہیں۔

‏آرمی سے جو بھی جرنیل ریٹائر ہوتا ہے تو اس کو ملک ریاض پُرکشش تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کرتا ہے۔ اس کا ایک خاص مقصد ہے وہ یہ کہ جس ادارے میں جرنیل ہوں تو اس کا ایک رعب و دبدبہ ہوتا ہے۔ وہ جرنیلی کا کارڈ استعمال کر کے کسی بھی غریب کی زمین پر آسانی سے قبضہ کرسکتے ہیں۔


‏دوسرا فائدہ ملک ریاض کو ان جرنیلوں سے یہ ہے کہ ان جرنیلوں کے بیٹے، داماد، بھائی اور دیگر رشتے دار فوج میں بڑے بڑے عہدوں پر ہوتے ہیں وہ حاضر سروس آفیسرز اپنے والد، بھائی یا سُسر جو کہ بحریہ ٹاون کے ملازم ہوتے ہیں وہ اس ادارے کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

‏یہ ملک ریاض ان ریٹائرڈ جنرلز صاحبان اور فوج میں حاضر سروس ان کے رشتے داروں کی موجودگی میں پاکستان بھر میں جس بھی شخص کی زمین پر قبضہ کرنا چاہے تو باآسانی قبضہ کرتا ہے اور کوئی ادارہ اس سے پوچھ نہیں کر سکتا۔ یہ راز ہے ریٹائرڈ جرنیلوں کو بحریہ ٹاون میں ملازم رکھنے کا۔


Post a Comment

1 Comments